• /
  • قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى (الاعلي:14) فلاح پا گیا وه جس نے پاکیزگی اختیار کی

تہذیب نفس

ہر کارکن اپنے نفس کے اندرون کا جائزہ لے  اور دیکھے کہ اس کا نفس کہاں کہاں اسے گمراہ کر رہا ہے، اس کا نوٹس لے اور اس سے بچنے کی تدابیر اختیار کرے ۔ مثلأ

مجھے اپنے نگاہوں کی حفاظت کرنی ہے

مجھے فون کا صحیح استعمال کرنا ہے

مجھے زبان کے کھردرے پن کو دور کرنا ہے

میں بے جا تنقید کا عادی ہو گیا ہوں

جذبہ شہوت کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے

لوگ کہتے ہیں کہ مجھ میں دولت کا غرور ہے

لوگ کہتے ہیں کہ مجھ میں علم کا پندار ہے

میرے کاموں میں ریاکاری ہے

مجھے بے جا مصلح نہیں بننا ہے

میں اپنی کسر نفسی کے اظہار کے ذریعہ  اپنا پندار جاتا ہوں

مجھے  تحمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے

مجھے متانت اور سنجیدگی اپنانے کی ضرورت ہے

مجھے نرم گفتگو کو اپنانا ہے

تجویز برائے مطالعہ وہ استفادہ