انسانیت، دین اور تحریک کے لیے مفید تر بنےء
یہ تحریک کاموں کا خلاصہ ہے۔ ہمارا ہر کارکن جائزہ لے کہ وہ دین تحریک اور انسانیت لے کتنا مفید ہے۔ انہیں چاہیے کہ "اپنے لیے جینے والوں" کے ریوڑ سے نکلیں تاکہ انسانیت کی اعلیٰ قدروں کے لئے اپنی زندگیاں لگا دینے والے نفوس قدسیہ کی فہرست میں ان کا نام شمار ہو۔ دنیا میں تحریکیں ،تنظیمیں ، ادارے اور ایسوسی ایشن کے کاموں کا خلاصہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے لئے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں مگر تحریک اسلامی کی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے کارکنان دوسروں کی دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لیے جیتے ہیں۔
ہر کارکن اپنا جائزہ لے کہ وہ دوسروں کے لیے کتنا مفید ہے۔ اس کے اندر وہ کیا صلاحیتیں ہیں جن سے وہ دین تحریک اور انسانیت کے خدمت کر کے دنیا میں نفس کا سکون اور آخرت میں خدا کی خوشنودی حاصل کرسکتاہے۔
اپنے نارمل طرز زندگی سے باہر نکل کر کچھ نئے امور کی انجام دہی کی جاسکتی ہے۔ مثلا
● میں جہاں ہوں ہر دن وہاں تحریک کا کام شعوری طور پر کرنا ہے
● روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ مجھے میدان میں سرگرم رہنا ہے
● جماعت کے لئے میرے انفاق کی رقم کو بڑھانا ہے
● دعوت و تحریک کے کاموں کے لئے مجھے دوسروں کے جیب کو بھی مسلمان بنانا ہے
● میری مفوضہ ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے روزانہ مجھے کام کرنا ہے۔
● مجھے امت کے فلاں فلاں لوگوں سے ملاقات کرنی ہے اور ان کو تحریک سے جوڑنا ہے ۔
● مجھے فلاں فلاں مخصوص صلاحیت والےلوگوں سے ربط بڑھانا ہے اور ان کی صلاحیتوں سے تحریک کو فائدہ پہنچانا ہے۔
● پانچ بندوں تک مجھے اسلام کی دعوت پہنچانی ہے
● مجھے فلاں مسجد کو دینی تحریکیں و سماجی سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے
● مجھے 3 افراد کو برسر روزگار لگانا ہے
● میں جن اداروں سے وابستہ ہوں ان کے معیار کو بلند کرنے کے لیئے مجھے فلاں اور فلاں کام کرنے ہونگے