علمی فکری و نظریاتی نشونما
اس صلاحیت کے نشو نما ماں کیلئے ضروری ہے کہ کارکنان کا مطالعہ وسیع اور گہرا ہو۔ ویسے تو قدیم اور جدید مصنفین میں سے بہت سے لوگوں نے اسلام کے نظریاتی پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے ۔ مگر دور حاضر میں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں ، اس نظریے کی تشریح اور وضاحت کرنے والی مولانا صدرالدین اصلاحی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابیں اور سید قطب شہید رحمۃ اللہ علیہ کی علمی و فکری گہرائی لئے ہوئے جدید جاہلیت پر کاری ضرب ب لگانے والی کتابیں ، مدلل و موثر ہیں، جن کے مطالعہ سے شرح صدر حاصل ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ تحریک کے متنوع موضوعات اور ہندوستانی پس منظر میں مولانا سید جلال الدین عمری، مولانا محمد فاروق خان صاحب اور دیگر بزرگوں کی کتابیں بھی بہت مفید ہیں۔
انگریزی جاننے والوں کے لیے علی جا علی عزت بیگوویچ ، جیفری لینگ، مالک بن نبی، توشی ہیکو ازو ٹسو ، طارق رمضان،وغیرہ کی کتابوں کا مطالعہ فکر و نظر کو جلا بخشتے ہیں۔
آپ اپنا جاءیزہ لیں کہ آپ کا مطالعہ کس سطح پر ہے اور اس کی بنیاد پر طےء کریں کہ بحیثیت داعی اور مربی آپ کو کنکتابوں مطالعہ کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہمطالعہ کے بغیر آپ کی گفتگو تنوع ، تاثیر اور گہرائی سے خالی ہوگی۔ اسی سلسلے میں مرکزی تربیتی ویب سائٹ آپ کی مدد کرے گا۔