• /
  • قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى (الاعلي:14) فلاح پا گیا وه جس نے پاکیزگی اختیار کی

One Day Tarbiyah Programme

One Day Tarbiyah Programme

 
*ہمارے مشن کا فہم*

شعبہ تربیت مرکز کی جانب سے ذیلی ادارہ جات (مرکزی مکتبہ، دعوت، کانتی، ریڈینس ویکلی اور اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ) کا مخصوص تربیتی پروگرام مورخہ 14 جنوری 2020 دوپہر 2:15 بجے زیر صدارت محترم محمد سلیم انجینئر نائب مکتبہ میں رکھا گیا.

یہ پروگرام مذکورہ بالا ادارہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان کا تھا. جس میں شرکاء کی تعداد 65 تھی. پروگرام کا مرکزی موضوع *ہمارے مشن کا فہم* تھا، جس پر سکریٹری شعبہ تربیت مرکز مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی صاحب نے سیر حاصل گفتگو کی اور تقریر کے اختتام شرکاء کے سوالات کا جواب دیا.

پروگرام کا آغاز عبدالرحمن قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور مولانا عبدالسلام اصلاحی نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور راقم الحروف نے نظامت کا فریضہ انجام دیا، مولانا نسیم غازی فلاحی صاحب کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا.
محب اللہ قاسمی، معاون شعبہ تربیت مرکز